ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر:ماؤنوازوں نے مبینہ طورپرسیاہ پرچم لہرائے

مہاراشٹر:ماؤنوازوں نے مبینہ طورپرسیاہ پرچم لہرائے

Wed, 15 Aug 2018 23:24:21    S.O. News Service

گڑھچرولی 15اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر میں ماؤ متاثر گڑھچرولی ضلع کے اریواڑا پنچایت احاطے میں ماؤنواز باغیوں نے مبینہ طور پر ایک سیاہ پرچم لہرایاہے۔اس بات کی معلومات پولیس نے بدھ کو دی ہے۔

پولیس کے مطابق، جب کچھ لوگ ملک کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر صبح ترنگا لہرانے پنچایت آفس گئے تو انہوں نے وہاں سیاہ پرچم دیکھا۔

بتا دیں کہ اریواڑا گاؤں ضلع کے بھامراگڑھ تالک میں واقع ہے۔یہ گاؤں گڑھچرولی سے تقریباََ 180کلو میٹر دورہے۔بھامراگڑھ پولیس تھانے کے انسپکٹراور انچارج سریش میدنی نے بتایاکہ دیہاتیوں نے ہمیں صبح اطلاع دی کہ پنچایت دفتر میں انہیں ایک سیاہ پرچم ملاہے۔گاؤں کافی دور واقع ہے اس لیے ہم فوری طور پر نہیں پہنچ سکے۔یہ گاؤں نکسل متاثرہ علاقے میں آتا ہے۔ایسا خدشہ ہے کہ عسکریت پسند گھات لگا کر پولیس پر حملہ کر سکتے ہیں۔


Share: